کراچی کے کس علاقے میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟تشویشناک خبر آگئی
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل
صحت سندھ نے بتا یا کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین ضلع شرقی کے ہیں جن کی تعداد( 178 )ریکارڈ کی گئی ہے۔ جب کہ دوسرے نمبر پہ ضلع وسطی کے متاثرین ہیں جو 141 ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سب سے کم کیسز ضلع کورنگی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورنگی کے متاثرین کی تعداد 38 ہے،انہو ں نے کہا کراچی میں سب سے زیادہ متاثرین گلشن اقبال کے رہائشی ہیں۔ گلشن اقبال میں متاثرین کی تعداد 127 ریکارڈ کی گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں صدر سے 109، نارتھ ناظم آباد سے 64، جمشید ٹاون میں 42، ملیر سے 41، نارتھ کراچی سے 30 اور اورنگی ٹاون سے 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
No comments